Rang Gora Krny kay 5 Behtareen Tarikey

Rang Gora Krny kay 5 Behtareen Tarikey Skin whitening has always been a flight of fancy to women especially young girls. Most of them are tired of using a big number of whitening creams, have emptied bottles of fair complexion pills or tired of visits for fair skin injections but finally, every effort goes in vain. Recognize, the best doses and pills are those provided by nature.

Submitted By Pkjazba

Find here the 5 ideal ways for skin whitening, which totally make use of natural foods. Know how to use another herbs, fruits and vegetables to work for your complexion.

Rang Gora Krny kay 5 Behtareen Tarikey

Rang Gora Krny kay 5 Behtareen Tarikey

 

 

 

پہلا طریقہ

Rang Gora Krny kay 5 Behtareen Tarikey
باداموں کا سفوف ایک چھوٹا پیالہ لے کر اس میں آکسائیڈ آف ہائیڈروجن اس مقدار میں ملائیں کہ وہ محلول کی مانند گاڑھی ہو جائے۔ اسے تیار کرنے کے بعد باریک کپڑا لیں جو چہرے کے برابر ہو۔ اس میں ناک اور آنکھوں کی جگہ سوراخ کر لیں لیکن یہ سوراخ زیادہ بڑے نہیں ہونے چاہئیں۔ اس کپڑے پر محلول کو اچھی طرح پھیلا لیں اب آرام سے لیٹ کر اس کپڑے کو چہرے پر چپکالیں۔ اپنے قریب کسی برتن میں گرم پا نی کا انتظام پہلے سے کر کے رکھیں جس میں فلا لین یا اسفنج کاٹکڑا ہونا چاہئے۔ اسے پانی میں بھگو کر نچوڑ لیں اور چہرے پر رکھ لیں۔ باری باری تمام چہرے پر اس سے سینکائی کریں۔ جب ٹھنڈا ہونے لگے تو پھر اسے پانی میں ڈبولیں۔ یہ عمل 40 منٹ تک جاری رکھیں۔ اس کے بعد نیم گرم پانی سے لیپ اتار کر چہرہ دھولیں۔ چہرہ تو لئے سے خوب خشک کریں اور ہلکی سی کریم لگا کر اس کا مساج کر کے ٹھنڈا پانی چہرے پر ڈالیں۔ اب آئینہ میں اپنی شکل دیکھیں ۔ آپ واضح فرق محسوس کریں گی

دوسرا طریقہ

Rang Gora

 

اگر آپ اپنی جلد کی رنگت کو نکھار نا چاہتی ہیں تو آلوکا ماسک لگائیں ۔کچا آلو چھیل کر اسے دو حصوں میں تقسیم کر لیں اور ایک ٹکڑا لے کر اچھی طرح کچل کر پاپیس کر کپڑے پر پھیلا کر چہرے لگائیں ۔ اسے بھی رات کو ہی استعمال کریں ۔ تمام رات میں اس کا عرق جلد میں جذب ہو جائیگا۔ صبح روئی کے پھاہے کو پانی میں ڈبو کر اس کی مدد سے چہرہ صاف کر لیں ۔ اس کے بعد منہ دھو لیں۔ شلجم اور گاجر کے پانی میں ابال کر انہیں کچل لیجئے اوراس آمیز ے کو تمام چہرے پر لگا کر آدھ گھنٹہ تک جذب ہونے دیں۔ وقت پورا ہونے پر دودھ میں بھیگی ہوئی روئی سے چہرے کو صاف کرڈالئے۔ یہ آپ کے چہرے کو میل سے صاف کر کے رنگ کونکھار دے گا۔

تیسرا طریقہ

 

گر آپ کی جلد بدرنگ ہوگئی ہے تو لیموں اور زیتون کا روغن مفید ہے ۔ ایک لیموں کے عرق میں زیتون کا روغن ایک چمچ ملائیں اور چہرے کو بھاپ دے کر ایک روئی کی گدی بنا کر گرم پانی میں نچوڑ لیں اور اس لیپ کو چہرے پر لگائیں ۔ چہرے اور گردن کو آہستہ آہستہ مالش کریں ۔ اگر برف دستیاب نہ ہوتو کوئی جلد والا لوشن استعمال کر سکتی ہے ۔

طریقہ نمبر ۴:

 

اگر کم وقت میں چہرے کو چمکدار بنانا ہو تو ایک چمچ بیسن ، آدھے لیموں کا رس اور بہت تھوڑی ہلدی کا پیسٹ بنالیں اور دس یا پندرہ منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھولیں اور آپ کو اس طریقے سے اپنی جلد کافی تروتازہ محسوس ہوگی ۔

طریقہ نمبر ۵:


خشک جلد کے لئے روغن بادام کا ماسک بہترین ہے۔ پرانے قالین کا چہرے کے برابر ایک ٹکڑا لیں اور اسے ناک اور آنکھوں کی جگہ سے کاٹ کر سوراخ بنالیں۔ بادام روغن گرم کریں اور اسے کپڑے پر اچھی طرح لگا کر چہرے کو پہلے ماسک کی مانند ڈھانپ لیں لیکن تیل اس قدر گرم ہو جس سے آپ کی جلد کو کوئی نقصان پہنچنے کا اندیشہ نہ ہو۔ اس ماسک کو آدھا گھنٹہ چہرے کی جلد پر پیوست رہنے دیں۔ یہ ماسک رات کو لگا یا جائے تو بہتر ہے اس کو اتار کر کسی ملائم کپڑے سے تیل صاف کر لیں ۔ چہرے کو صبح نیم گرم پانی سے دھوکر صابن سے صاف کریں

 

Leave a Comment